آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کو کیپ ٹاون ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے سلو اوور ریٹ پر پاکستان کے کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے پاکستان کے 5 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس بھی کاٹ لیئے ہیں ۔
میچ ریفری رچی رچرڈ سن کا کہناتھا کہ پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں 5 اوورز کم کر پائی تھی ۔
آئی سی سی کے قوانین کے تحت ہر کم اوور پر 5 فیصد میچ فیس کا جرمانہ ہوتا ہے، سلو اوور ریٹ پر ہر اوور کے بدلے ایک پوائنٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کم کیا جاتا ہے، کپتان شان مسعود کے الزام قبول کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔