پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیٹر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تحریری طور پر مطالبات نہ دینے سے مذاکرات ختم نہیں ہوں گے۔
سماء کے پروگرام ’ ریڈ لائن ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اگر تحریری مطالبات نہیں دیتی تو مذاکرات ختم نہیں ہوں گے اور نہ ہی کوئی بہت بڑا تعطل آئے گا ۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ لیکن ہم تحریک انصاف کے سامنے اپنا احتجاج ضرور ریکارڈ کرائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ طے ہوا تھا تیسری میٹنگ کی تاریخ پی ٹی آئی دے گی اب وہ جب کہیں گے مذاکرات کے لیے بیٹھ جائیں گے۔