بلوچستان کے ضلع ژوب میں ٹریفک حادثے کے دوران تین خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔
لیویز کے مطابق ژوب میں قومی شاہراہ پر بادن زئی کے مقام پر ٹرالر اور گاڑی کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک حادثے میں 7 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےزخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان کے مطابق حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اس قسم کے حادثات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔