جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ اجلاس میں عوامی انصاف کی رسائی کو وسیع کرنےکےمنصوبے پرتبادلہ خیال کیاگیا ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے آغاز پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے شرکاء کا خیر مقدم کیا ، اجلاس میں عدالتی اصلاحات پر غور کیا گیا ، عدالتی عمل کوڈیجیٹل بنانےپرزور دیا گیا اور عوامی انصاف کی رسائی کو وسیع کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں عدالتی شفافیت اور تیز انصاف اصلاحات کے بنیادی اہداف مقرر کئے گئے جبکہ کیسز کے التواء کم کرنے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عدالتی اصلاحات اجلاس میں عوام سے تجاویز لینے کیلئے "آن لائن فیڈبیک فارم" کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ عدلیہ کے وقار کو ورلڈ جسٹس انڈیکس میں بحال کرنے کی کوشش کرنے پر زور دیا گیا ۔
آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر پیشرفت کےبارےمیں بتایا ۔ سپریم کورٹ نے عدالتی عمل کو مزید شفاف بنانےکے عزم کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں افسران کی تجاویز اور آراء پر سوال وجواب کاسیشن بھی ہوا۔