آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے میچ کی میزبانی کیلئے راولپنڈی میں تیاریاں تیز کر دی گئیں، قذافی اسٹیڈیم لاہور سے لائی گئی کرسیوں کی پنڈی اسٹیڈیم میں تنصیب شروع کردی گئی ہے ۔
لاہور سے راولپنڈی لائی گئی کرسیاں اسٹیڈیم کے شیعب اختر، یاسر عرفات اور دوسرے اسٹینڈز میں نصب کی جا رہی ہیں ۔ قذافی اسٹیڈیم میں اب نئی کرسیوں کی تنصیب ہو گی ۔ آئندہ چند روز میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب بھی شروع ہو گی جبکہ اسٹیڈیمز میں پچز کی تیاریاں بھی جاری ہیں ۔ گراؤنڈ اسٹاف اسٹیڈیم میں گراس فیلڈ کی تیاری کیلئے بھی بھرپور کام کررہا ہے ۔