پاراچنار پریس کلب کے باہر جاری دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان کردیا گیا
علامہ فدا مظاہری ہمارےمطالبات تسلیم نہ ہونےکی صورت میں دھرنا شروع کیا جائےگا، پارا چنار میں دھرنا مؤخرکرنےکافیصلہ بہترقومی مفاد کی خاطرکیاگیاہے،دھرناراستے کھولنے سمیت اپنے مطالبات کی خاطر شروع کیا گیا تھا،لوئرکُرم بگن میں مطالبات کی منظوری کے لئے دھرنا تاحال جاری ہے،لوئرکُرم بگن اہل علاقہ کوسڑک پر جمع ہونےکےلئےاعلانات کئےگئے۔
ضلع کُرم میں دفعہ144نافذ ہونےکےبعد سڑکوں کوخالی کرنےکےاعلانات کئےجارہےہیں، حکومت کی طرف سے ٹل میں روکےگئےکانوائی کوآج پاراچنارپہنچانےکیلئےانتظامات کئےگئےہیں
لوئرکُرم میں ڈی سی پرفائرنگ کےموقع پرگارڈزکی جوابی فائرنگ میں دوحملہ آوربھی زخمی ہوئےتھے۔خیال رہے کہ ضلع کرم میں کشیدہ حالات کے باعث دفعہ 144 نافذ ہے، جلسے،جلوس اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے، امن خراب کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔