کراچی کے ضلع وسطی اور غربی میں قائم نادرا میگا سینٹر سے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت کا آغاز ہوگیا۔
کراچی کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ فیس کے علاوہ ایک ہزار روپے فی کس سروس چارجز ادائیگی لازم ہے اور دونوں سینٹرز میں 24 گھنٹے تین شفٹوں میں پاسپورٹ پراسیسنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
نادرا میگا سینٹرز میں تین کاؤنٹرز کے ذریعے نئے پاسپورٹ سمیت پاسپورٹ تجدید کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
درخواست گزاروں کو صدر دفتر کے بجائے دونوں نادرا میگا سینٹرز سے ہی تیارشدہ پاسپورٹ کی ڈیلیوری ہوگی۔