صدر مملکت آصف زرداری نے زخمی کرکٹر صائم ایوب کو ساوتھ افریقہ میں فون کال کی۔
فون کال پر صدر زرداری نے صائم ایوب کو لگنے والی چوٹ کےبارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
صدرِمملکت نےصائم ایوب کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس کو بھی سراہا،صائم ایوب نے فون کرنے پر صدر زرداری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
صائم نے صحت یاب ہو کر شاندار پرفارمنس جاری رکھنےکا عزم کا اظہار کیا،صدرکی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیےنیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔