ملزم وکی یعقوب تھانہ پیرودھائی میں درج مقدمےمیں اڈیالہ جیل کا قیدی دم توڑ گیا ہے۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل انتطامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق 38 سالہ قیدی وکی یعقوب کو طبعیت خراب ہونے پر آر آئی سی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ بیماری سے نبرد آزما ہوتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہےملزم وکی یعقوب تھانہ پیرودھائی میں درج مقدمےمیں اڈیالہ جیل میں قیدتھا ۔