وزارت خزانہ نے سپیشل فیملی پنشن کی تعریف وضع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کے تحت صرف مسلح افواج اورسول آرمڈ فورسزکےشہداء اسپیشل فیملی پنشن کےاہل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ شہدا کےاہلخانہ یا فیملی ارکان25 سال تک پنشن لینےکےمجازہوں گے ۔ وزارت خزانہ نےسرکاری ملازمین کی پنشن رولزمیں ترامیم پروضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا۔