محکمہ موسمیات نےخطہ پوٹھو ہار،مری گلیات،کے پی،بلوچستان اورگلگت بلتستان میں اکثرمقامات پر آج رات بارش اور برفباری کا امکان،جبکہ میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنےکی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شمالی بلوچستان،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان،کشمیر اورملحقہ علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے،خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد میں بارش جبکہ مری،گلیات اور گردو نواح میں بارش اوربرف باری کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔
پنجاب کےزیادہ ترمیدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں رات میں درمیانی سےشدیددُھند چھائےرہنےکی توقع ہے،محکمہ موسمیات کےمطابق گذشتہ 24 گھنٹے کےدوران سب سےکم درجہ حرارت گوپس میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کراچی میں ستائیس،اسلام آبادمیں تئیس،لاہورمیں اٹھارہ،پشاور میں سولہ اور کوئٹہ میں چھ ڈگری سینیٹرگریڈ رہا، ادارہ تحفظ ماحولیات کاکہنا ہے اسلام آباد میں ائرکوالٹی انڈیکس دوسو انیس ریکارڈ کیا گیا جومضرصحت ہے۔