قائداعظم ٹرافی کے دوران پشاور ریجن کے کھلاڑی نبی گل کو نامناسب رویے پر تین میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں گیند زمین پر لگنے کے باوجود کیچ آوٹ کی اپیل کرنے پر آن فیلڈ ایمپائر نے تھرڈ ایمپائر کے ساتھ مشاورت کے بعد پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ۔ نبی گل نے پی سی بی کوڈ آف کنڈٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں تین میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔
کراچی کے یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں سیالکوٹ اور پشاور ریجن کے درمیان قائداعظم ٹرافی کا فائنل میچ جاری ہے ۔ فاتح ٹیم کو 75 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ رن اپ کو 40 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جا ئے گی۔سیالکوٹ اور پشاور سہ فریقی مرحلے کی دو ٹاپ ٹیمیں ہیں جو فائنل میں پہنچی ہیں۔سیالکوٹ کی بیٹنگ میں توقعات نوجوان اذان اویس عاشر محمود اور محسن ریاض سے وابستہ ہیں۔