صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پرفائرنگ کی مذمت کی ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کرم میں امن کوششوں کو نقصان پہنچانےوالوں کیخلاف کارروائی پر زور دیا،کہاکہ شرپسند عناصر عوام کےدشمن اور ملک میں فساد پھیلانا چاہتےہیں،عوام شرپسند عناصر کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
لوئرکُرم: بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ، ڈی سی کُرم جاوید محسود سمیت متعدد افراد زخمی
وزیراعظم شہبازشریف نےلوئرکرم میں فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر سمیت زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے،کہا کہ واقعے سے امن معاہدےکو نقصان پہنچانےکی کوشش کی گئی،امن و امان میں خلل ڈالنے اور انسانیت دشمنوں کوکامیاب ہونےنہیں دیں گے،حکومت اورسیکیورٹی فورسزدہشت گردوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔