آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں سال نو کی پہلی برف باری اور بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
وادی نیلم کے بالائی علاقوں ، گریس ،سرگن، جاگراں میں رات سے ہلکی برفباری جبکہ زیریں علاقوں میں بارش کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ۔۔
وادی لیپہ، وادی جہلم، باغ، حویلی کے بلند علاقوں میں بھی برفباری ،مظفرآباد شہر میں بھی بادل چھا گئے بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے بارش برفباری کا سلسلہ چھ جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔