سینئر سفارت کار شفقت خان کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کو ان کے عہدے سے ہٹانے اور ان کی جگہ شفقت علی خان کو تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔
شفقت علی خان اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے یورپ تعینات ہیں، وہ روس میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں جبکہ پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ موجودہ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کو وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تجویز پر فرانس میں پاکستانی سفیر تعینات کیا جاسکتا ہے۔