شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد نے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری 2 ماہ بعد مداحوں کیساتھ شیئر کردی۔
سوشل میڈیاایپ انسٹاگرام پر جوڑی کی جانب سےمشترکہ پوسٹ شیئرکی گئی ہے،جس میں انہوں نے پہلی اولاد بیٹی کی پیدائش کا اعلان اور نام بھی مداحوں کیساتھ شیئر کیا ہے ،
View this post on Instagram
انسٹا پوسٹ میں جوڑے نے تصویر شیئر کی ہے جس میں حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاتھوں میں ان کی بیٹی کے پاؤں کی جھلک بھی دکھائی دی،پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ آپ ہماری زندگیوں میں ہماری بیٹی روشنی لائی ہیں۔ ہم نے آپ کا نام عینور رکھا ہے، جس کا مطلب ہے چاندنی۔