پاکستان کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے بچپن میں ملنے والی عیدی کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر اداکار آریز احمد نے عید کے موقع پر سماء ٹی وی کے خصوصی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے اور اپنی زندگی کے بارے میں بتایا۔
حبا نے کہا کہ وہ سیٹ پر وقت کی پابند ہیں اور کبھی کسی کو انتظار نہیں کرواتیں جبکہ آریز نے ہنستے ہوئے بتایا کہ وہ شروع میں اتنی جلدی سیٹ پر پہنچ جاتے تھے کہ انہیں تالے کھولنے پڑتے تھے کیونکہ کریو بھی نہیں ہوتا تھا۔
شادی کے فیصلے پر حبا نے کہا کہ آریز سے شادی ان کا بہترین فیصلہ ہے جبکہ آریز نے جذباتی ہو کر کہا کہ حبا سے شادی کے بعد انہوں نے خود کو پہچانا اور اپنی اہمیت سمجھی۔
عیدی کے بارے میں حبا نے بتایا کہ آریز نے شادی کے بعد انہیں پہلی عیدی کے طور پر 5 ہزار روپے دیے لیکن بچپن کی عیدی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے والدین کا خاندان بڑا تھا اس لیے انہیں تقریباً 40 ہزار روپے تک عیدی ملتی تھی۔
یہ سن کر آریز اور میزبان مدیحہ نقوی حیران رہ گئے۔