لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک بھجوانے کاجھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والی خاتون انسانی اسمگلر کی ضمانت خارج کر دی ۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے درخواست ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔ ملزمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ملزمہ کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ملزمہ نے مدعی کو رقم واپس کرنے کی یقین دھانی کروائی تھی ، مدعی نے آٹھ لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود ایف آئی اے میں مقدمہ درج کروا دیا ۔ لہذا عدالت ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کر کے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکنے کا حکم دے۔
مدعی کے وکیل نے بتایاکہ ملزمہ نے پرتگال بھجوانے کا جھانسہ دے کر بیس لاکھ روپے وصول کیے ، ملزمہ وصول کی گئی رقم واپس نہیں کر رہی ملزمہ کی گوجرانولہ کی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہو چکی ہے لہذا عدالت ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کرئےجسٹس طارق ندیم نبےبیرون ملک بھجوانے ک جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والی خاتون انسانی سمگلر کی ضمانت خارج کر دی جسٹس طارق ندیم نے قرار دیاکہ انسانی سمگلر کسی رعائیت کے مستحق نہیں ۔