چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ نظام انصاف میں وکلاء برادری کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔
جمعرات کے روز چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے مختلف بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے ملاقات کی جس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ انصاف کی فراہمی میں بار کی معاونت پر انحصار کرتی ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو قانون کی تشریح اور بنیادی حقوق تحفظ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ وکلاء انصاف کی بروقت و موثر فراہمی یقینی بنانے کیلئے چیلنجز کا مقابلہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ وکلاء کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو مضبوط بنانے کیلئے جوڈیشل اکیڈمی تربیت فراہم کرے گی جبکہ لاء کمیشن سہولیات کیلئے بار ایسوسی ایشنز کو 10 لاکھ تقسیم کرے گا اور اس اقدام کا مقصد بار ایسوسی ایشنز کی آپریشنل صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
چیف جسٹس نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کو ویڈیو لنک سہولت کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔