سعد رفیق نے کہا ہے کہ نئےامریکی صدر کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرنیل کا سویا ہوا ضمیر اچانک جاگ اٹھا ہے لیکن فلسطینیوں کی نسل کشی پر انکا مردہ ضمیر آج بھی غاصب صہیونیوں کے ساتھ ہے۔
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں نواز شریف کی منتخب حکومت پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی ملی بھگت سے گرائی گئی،ان کا ضمیر 2018 الیکشن چوری سے لے کر سیاسی انتقام کے سیاہ دور تک سو رہا تھا ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر انکا مردہ ضمیر آج بھی غاصب صہیونیوں کے ساتھ ہےان کا شعور سامراجی عزائم کی تکمیل کے لیے ہی جاگتا ہے اس کا انسانیت، انصاف، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی سے کوئی تعلق نہیں۔
پی ایم ایل این) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہآپ کا مطالبہ ایک چیز ہوگا، آپ کا مقصد کچھ اور ہوگا، ہماچھی طرح جانتے ہیں کہ آپ پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے،رب کائنات نے ہمیں محفوظ اور مضبوط رکھا، اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔