نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چین سے لازوال تذویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دیں گے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کی سنکیانگ یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنکیانگ تجارتی اور مواصلاتی راہداری نہیں بلکہ دوعظیم قوموں کو جوڑنے کا باعث بھی ہے۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشترکہ ثقافت سے سنکیانگ پاکستانیوں کے دلوں میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے جبکہ خنجراب بارڈر پاکستان اور چین کو ایک دوسرے سے منسلک کرتا ہے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کا رشتہ اعتماد اور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے جو کہ بی آر آئی کے تحت ایک جامع منصوبہ ہے۔