جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریزمیں شاندار فتح پر وزیراعظم و صدر نے ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
جنوبی افریقا کےخلاف ون ڈےسیریز میں قومی ٹیم کی فتح پر وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم کو مباکباد دی ہے،اپنےبیان میں انہوں نےکہاکہ قومی ٹیم نے پوری سیریز کےدوران بہترین کھیل پیش کیا،امید ہےکامیابیوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا،وزیراعظم نےچیئرمین پی سی بی محسن رضا اور ٹیم مینجمنٹ کی بھی تعریف کی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا پاکستانی ٹیم نےسیریزکےدوران بہترین کارکردگی دکھائی،امیدہےکہ پاکستان ٹیم مستقبل میں بھی اچھےکھیل کامظاہرہ کرےگی۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھی شکست دے کر سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کردیا۔
جوہانسبرگ کےوانڈررز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے تیسرےون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42 اوورز میں 271 رنز ہی بنا سکی۔