الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا، پولنگ 30 نومبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، کاغذات نامزدگی 2 سے 4 نومبر تک جمع کرائے جائیں گے، 7 سے 9 نومبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیل 11 نومبر تک جمع ہوں گی جبکہ ٹریبونل 14 نومبر تک اپیل نمٹائیں گے، 16 نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 30 نومبر کو ہوگی۔