وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزرا کی ایوان میں غیرحاضری کا نوٹس لے لیا وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو خط لکھ دیا۔
وزیراعظم نےتمام وزراکو پارلیمانی کارروائی میں حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کردی،وزیراعظم نے خط میں کہاکہ وزرا کی ایوان میں غیرحاضری سے احتساب کے اصولوں اور شفافیت کے عمل کو نقصان پہنچتا ہے،
وزرا کے ایوان میں حاضر نہ ہونے سے عوام کےجمہوری اداروں پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچےکا خدشہ ہے۔
مزید لکھا کہ وزرا کا اپنےماتحت افسران کو آئینی ذمہ داریاں دینا قابل قبول نہیں،یہ عمل وزرا کی جانب سےگورننس میں غیر سنجیدگی بھی ظاہر کرتی ہے،انہوں نے آفیشل معاملات کے لیے پارلیمنٹ میں موجود وزرا کے چیمبر میں موجودگی یقینی بنانےکی ہدایت کردی






















