ملک میں جاری شدید سردی کی لہرمیں آج سےمعمولی کمی متوقع ہے،آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔جبکہ ملک کے دیگر بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہےگا، اسلام آباد میں تین روزبعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بڑھ کر ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مری،گلیات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
ساہیوال،اوکاڑہ،ملتان،بہاولپور میں دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے،رحیم یار خان،بہاولنگر اور گردونواح میں بعض مقامات پردھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنےکا امکان ہے،سندھ کے علاقوں سکھر، شکار پور،کشمور،خیر پور اورگردونواح میں ہلکی دھند چھائے رہنےکی توقع ہے،کوئٹہ،چمن،زیارت،پشین، چاغی،قلعہ عبداللہ میں میں ہلکی بارش اور برفباری کا ہوسکتی ہے ۔۔۔
گذشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران سب سے کم درجہ حرارت لیہہ اوراسکردو منفی گیارہ ڈگری ریکارڈ کیا گیا کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دو ،پشاور میں دو ،لاہور میں چار اور کراچی میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔