پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کےدرمیان 33 کروڑ ڈالر قرض معاہدہ طےپاگیا،رقم سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے اور غربت کے خاتمے کے لیے نچلی سطح پر سماجی تحفظ کو وسعت دینے پر خرچ ہوگی۔
سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کاظم نیاز اور اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے معاہدے پردستخط کیے،اعلامیے کےمطابق یہ قرض انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت دیا گیا ہےجس کا مقصد غریب اور کمزور گھرانوں کی مدد کرنا ہے۔
اس پروگرام کے تحت بی آئی ایس پی کےذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔غریب اور کمزور خاندانوں کو موسمیاتی اثرات سے ہم آہنگ معاونت فراہم کی جائے گی۔
اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نےکہا کہ اس پروگرام سے غریب بچوں اور نوجوانوں کے لیے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے،خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے لیے صحت کی خدمات اور غذائی سپلائیز تک رسائی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملی ہے۔