ایف بی آرنےڈسپلن کی خلاف ورزی پرگریڈ17کے2اورگریڈ16کےایک افسرکومعطل کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 17 کے پرنسپل اپریزر فضل کریم،گریڈ 17 کے حسن مہدی اور گریڈ 16 کے انسپکٹر علی زمان معطل کو معطل کیا گیاہے ، معطل ہونے والے افسران کلیکوٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس،کراچی تعینات تھے، ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں گریڈ 19 اور 20 کے 2افسران کے تبادلے بھی کر دیے گئے ہیں ۔ ان لینڈ ریونیوسیلز ٹیکس کے افسراعجاز حسین اور علی عدنان زیدی کاتبادلہ کردیاگیا۔