ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 611 تک پہنچ گئی
معیشت کے مثبت اشاریے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے لگا ہے، ایس ای سی پی رپورٹ کے مطابق نومبر میں 3 ہزار 24 نئی کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہوگئیں،ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 611 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئی کمپنیوں میں سب سے زیادہ 58 فیصد نے بطور پرائیویٹ لمیٹڈ رجسٹریشن حاصل کی ہےایک ماہ میں سنگل ممبر کمپنیوں کی رجسٹریشن 39فیصد تک رہی ہے،آئی ٹی اور ای کامرس سیکٹر میں 641 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
خدمات کےشعبےمیں 599، تجارت 510 ،رئیل اسٹیٹ میں 315 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے،خوراک،صحت دیگر شعبوں سے 345 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں،کارپوریٹ سیکٹر سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
ایس ای سی پی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں 79 بین الاقوامی کمپنیوں کی رجسٹریشن،56 چینی کمپنیاں شامل ہیں آسٹریا، جرمنی انڈونیشیا سے بھی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔