’’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ بالی ووڈ کی پانچویں فلم ہے جو امریکہ میں اب تک 10ملین ڈالر سے زائد کمانے میں کامیاب رہی ہے۔
کَرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ نے ریلیزنگ کے بعد چھٹے اتوار کو 130 امریکی ڈالر کمائے۔
فلم کی ریلیزنگ کو 140دن گزرنے کے بعد اب تک فلم 10.08ملین امریکی ڈالر نارتھ امریکہ کے باکس آف پر اکٹھے کر کے ساتویں انڈین اور پانچویں بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔
مجموعی طور پر اب تک رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم نے انڈیا سے باہر20ملین امریکی ڈالر کمائے جو کہ اب تک 165کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔
بلاشبہ ’’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کوریلیزنگ کے بعد سے اب تک ڈریم گرل 2 ، او ایم جی 2 اور غدر 2 جیسی سپرہٹ فلموں کے ساتھ کڑے مقابلے کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود ’’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کا سحر اب تک برقرار ہے۔
کَرن جوہر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ ’’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کو بوسان انٹرنیشل فلم فیسٹیول میں شامل کرلیا گیا ہے جو کہ رواں برس 4اکتوبر سے 13 اکتوبر کے درمیان منعقد ہوگا۔
کَرن جوہرروکی اور رانی کی پریم کہانی کے بعد بطور ڈائریکٹر بہت مصروف ہوگئے ہیں۔ وہ بیک وقت یودھا، میرے محبوب میرے صنم، مسٹر اینڈ مسز ماہی، جیسی فلموں پر کام کر رہے ہیں جن میں اس وقت بالی ووڈ کے ٹاپ ایکٹرز کام کر رہے ہیں۔
جہاں تک بات ہے روکی اور رانی کی پریم کہانی کی تو فلم نے جولائی کے آخر میں پہلے دن 1.73ملین امریکی ڈالر باکس آفس پر کمائے۔ج ایسی شروعات کے بعد ہر کسی کو توقع یہی تھی کہ فلم زیادہ سے زیادہ 5ملین امریکی ڈالر تک کماسکے گی لیکن فلم کی ریلیزنگ کے 140دن بعد بھی روکی اور رانی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
فلم ناقدین کا خیال ہے کہ رواں ہفتے ’’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کے بزنس میں کمی ہوسکتی ہے جس کی وجہ شاہ رخ خان کی فلم’’جوان‘‘ کی ریلیزنگ ہے جو 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔
واضح رہے 2014میں عامر خان کی فلم ’’پی کے‘‘ نے 10.58امریکی ڈالر کمائے تھے۔ روکی اور رانی پر امریکی ڈالروں کی موجودہ برسات کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے ’’جوان‘‘ کی ریلیزنگ کے باوجود روکی اور رانی ’’پی کے‘‘ کا ریکارڈ تو توڑ ہی دیں گے۔