خان پور میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس کے باعث 3 خواتین سمیت 14 مسافر شدید زخمی ہو گئے
ریسکیو 1122 کے مطابق مسافر بس پنوں عاقل سے لاہور جا رہی تھی کے پاکستان چوک کے قریب الٹ گئی حادثہ میں 3 خواتین سمیت 14 مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں میں 55 سالہ صفیہ ، 30 سالہ شکور ، 55 سالہ الطاف ، 46 سالہ عارف ، 60 سالہ عبدالحکیم ، 45 سالہ نصیراں ، 40 سالہ فاطمہ ، 53 سالہ فیاض ، 60 سالہ ساجد ، 36 سالہ عبدالکریم ، 55 سالہ نائز حسین ، 27 سالہ عرفان ، 28 سالہ کامران ، 26 سالہ عمران شامل ہیں ۔
تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔