محمد رضوان کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے بھی اسرائیلی بربریت کیخلاف اور فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کردی۔
اسرائیل کی فلسطین پر بریریت کیخلاف قومی کھلاڑیوں نے بھی آواز بلند کردی، شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر اور حارث رؤف نے فلسطینی پرچم سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔
☮️ ☮️ ☮️ ☮️ pic.twitter.com/r8E31Jsfya
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) October 18, 2023
🤲🤲🤲🤲 pic.twitter.com/2hH4Gjmyhn
— Muhammad Nawaz (@mnawaz94) October 18, 2023
☮️ ✌🏻 pic.twitter.com/vPjUEnKU6E
— Usama Mir (@iamusamamir) October 18, 2023
— Haris Rauf (@HarisRauf14) October 18, 2023
چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی فلسطین کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا، جس پر بھارت میں کافی شور مچا تھا تاہم آئی سی سی اس پر کوئی بھی ایکشن لینے سے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ غزہ سے متعلق رضوان کی ٹوئٹ ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم اس وقت ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت کیلئے بھارت میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بربریت کا آغاز کردیا گیا، جس میں رہائشی عمارتوں، اسکولوں، اسپتالوں اور عالمی اداروں کے دفاتر کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔
صہیونی فوجیوں کی بمباری میں اب تک 3 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، گزشہ رات غزہ کے اسپتال پر بمباری میں 500 سے زائد افراد شہید ہوئے، جن میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف، زخمی اور ان کے لواحقین بھی شامل ہیں۔