الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کی جانب سے ڈی سیٹ کئے گئے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ۔
الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے ایم این اے کی اسمبلی رکنیت پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ختم کر دی تھی جس کے بعد انہوں نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا ہے اور ای سی پی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ ن لیگ کے منحرف ایم این اے عادل بازئی کو نااہل قرار دے دیا گیا
سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی کیس کی فوری سماعت کی استدعا بھی منظور کر لی ہے ۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 9 دسمبر کو عادل بازئی کی اپیل پر ابتدائی سماعت کرے گا۔