مسلم لیگ ( ن ) کے منحرف رکن قومی اسمبلی ( ایم این اے ) عادل بازئی کو نااہل قرار دے دیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر فیصلہ سناتے ہوئے ن لیگ کے منحرف ایم این اے عادل بازئی کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں این اے 262 بلوچستان کی نشست کو خالی قرار دے دیا ہے۔
عادل بازئی آزاد امیدوار منتخب ہونے کے بعد ن لیگ میں شامل ہوئے تھے تاہم انہوں نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی اور حکومتی بینچز سے اٹھ کر اپوزیشن بینچز پر بیٹھ گئے تھے جس کے بعد پارٹی صدر نواز شریف نے ان کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بجھوایا تھا۔
بعدازاں، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل بازئی کو نا اہل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عادل بازائی نے 26 ویں ترمیم پر ووٹ نہ دے کر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے، مروجہ قوانین کے مطابق تمام ارکان پارٹی ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔