انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپینز ٹرافی کے نئے ماڈل کا اعلان 7 دسمبر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپینز ٹرافی پر بریک تھرو کا امکان ہے اور پی سی بی کے سخت موقف پر آئی سی سی اور بی سی سی آئی پیچھے ہٹنے لگے ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے معاملات طے پاگئے
ذرائع نے بتایا کہ تین سال کے لیے ہائبرڈ ماڈل نافذ کیا جائے گا اور پاکستان بھی آئی سی سی ایونٹ میں بھارت نہیں جائے گا۔
لازمی پڑھیں۔ چیمپئنز ٹرافی، محسن نقوی نے جے شاہ کی اضافی پیسوں کی آفر مسترد کردی
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چیمپینز ٹرافی کے نئے ماڈل کا اعلان 7 دسمبر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
خیال رہے کہ جمعرات کو چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کے حوالے سے آئی سی سی کا دبئی میں اہم اجلاس ہوا جو بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا تھا تاہم بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی تجویز قبول کرلی گئی ہے۔