میلبرن ٹیسٹ میں ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے نوجوان بیٹر سیم کونسٹاس کو ٹکر مار دی۔ 19 سالہ بیٹر سے الجھنے پر کوہلی سخت تنقید کی زد میں آگئے۔۔
بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران ویرات کوہلی بیٹر سے ٹکرائے۔ دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔ عثمان خواجہ اور امپائرز نے معاملہ ختم کروایا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے وہرات کوہلی کو آسٹریلیا کے خلاف میلبورن ٹیسٹ میں سیم کونسٹاس کو دھکا دینے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ بھارت اسٹار کو بُرے روایے پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ویرات کوہلی اور آسٹریلوی ڈیبیو پلیئر سیم کونسٹاس کے درمیان میچ میں گرما گرم جملوں کا تبادلہ ہوا، واقعہ آسٹریلیا کی اننگز کے 10ویں اوور کے اختتام پر پیش آیا۔ آئی سی سی قوانین کے تحت کسی بھی قسم کا غیر مناسب جسمانی رابطہ کرکٹ میں ممنوع ہے۔