پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیاہے اور ڈرافٹنگ کیلئے 11 جنوری کی تاریخ کو فائنل کیا گیاہے تاہم اس سےقبل یہ خوشخبری آئی ہے کہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں نے سائن اپ کر لیاہے ۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن ٹین کے ڈرافٹ میں ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے بہترین کھلاڑیوں نے سائن اپ کرلیا ہے ۔ برینڈن کنگ، الزاری جوزف اور روسٹن چیس پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ ہوں ہیں۔
سری لنکا کے کوسل مینڈس، چریتھ اسالانکا اور بھانوکا راجہ پاکسے ، داسن شناکا اور اووشکا فرنینڈو پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔
ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری، فن ایلن اور مارک چیپمین بھی دستیاب ہوں گے۔