سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ ( ایس ڈی ایف ) نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع کر دی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے پاکستان کے پاس ڈپازٹ شدہ 3 ارب ڈالر کی واپسی ایک سال کیلئے مؤخر کردی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق ڈالر ڈپازٹ کی معیاد آج ختم ہو رہی تھی، تاہم ایس ڈی ایف کی جانب سے ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔
لازمی پڑھیں ۔اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی
2021 میں حاصل شدہ 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی تیسری بار توسیع دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اس سے قبل 2022 اور 2023 میں بھی یہ قرض رول اوور کرچکا ہے۔