کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق 2 پیسے کے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے91 پیسے کا ہوگیا ہے۔