شیخوپورہ میں رقم کے لالچ میں خالہ زاد بھائی نے کزن کو دھوکے سے بلوا کرقتل کردیا۔
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھےقتل کو ٹریس کرکےملزمان کوگرفتارکرلیا گیا۔پولیس نےکھڑی کار سے ڈیڈ باڈی برآمدکرلی،پولیس کاکہنا ہےکہ ملزمان نےچھری سے انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سےبار بارپیسے نکلواتے رہے،
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مَجمُوعی طور پر 10 لاکھ کی رقم اے ٹی ایم سے نکلوائی،ملزمان سےمقتول کا کٹا ہوا انگوٹھا بھی برآمد کرلیا گیا ہے،ملزمان مزید رقم نکلوانا چاہتےتھے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول یاسین والدین کا اکلوتا بیٹا اور فیصل آباد کا رہائشی تھا۔