نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی باگ ڈور سنبھالنے سے پہلے ہی اسرائیلی کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےحماس کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا بیس جنوری سے پہلے اسرائیلی قیدیوں کی رہا کریں۔ ورنہ مشرق وسطیٰ کو ذمہ داروں کے لیے جہنم بنا دیں گے۔
مزید کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کیا وہ قیمت ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی 14 ماہ کی جنگ میں 33 یرغمالی ہلاک اور کچھ لاپتا ہوچکے ہیں۔