روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ شام کوبفرزون کے نام پر ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی اجازت نہیں دے سکتے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا روس سابق صدر بشارالاسد کے بعد شام کو خودمختار ملک کے طورپر دیکھتا ہے ۔ آزاد انتخابات کے ذریعے جمہوری عمل کو فروغ ملنا چاہیے ۔
روس نے اسرائیل کی جانب سےشام میں تیل کے ذخائر پر قبضے کا الزام لگادیا ۔ مشرق وسطیٰ کے نقشے کو تبدیل کرنے کی کوشش پر خطرناک نتائج کی دھمکی دے دی کہا اسرائیل شام کے قدرتی تیل کے ذخائرپر قبضہ جما رہا ہے۔