روس نے جوہری ہتھیاروں کی نئی رینج لانے اور جوہری تجربے کرنے کا اعلان کردیا۔ روسی نائب صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے سی ٹی بی ٹی مؤقف کی وجہ سے حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے ٹرمپ انتظامیہ کو نئی جوہری حکمت عملی کے حوالے سے خبردار کردیا۔ روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سی ٹی بی ٹی مؤقف کی وجہ سے حکمت نئی عملی تیار کررہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ روس جلد جوہری ہتھیاروں کی نئی رینج لانے پر غور کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی آفس پہنچنے کے بعد جوہری تجربے کئے جائیں گے۔