پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج ختم ہونے کے بعد اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی۔
اسلام آباد میں گرینڈ آپریشن مکمل ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شرو ہوگئی ہے۔ ، آج سے کاروباری اور کل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز موبائل ڈیٹا استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا جبکہ 3 جی سروسز پر انٹر نیٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ کچھ علاقوں میں موبائل فون پر ڈیٹا سروس متاثر ہونے کی وجہ سے واٹس ایپ سروس بھی متاثر رہا۔
دوسری جانب شہر کے تمام داخلی و خارجی راستےبھی کھول دیے گئے ہیں۔ موٹرویز بھی کھولنا شروع ہو گئی ہیں، ایم 2 لاہور تا اسلام آباد کو کھول دیا گیا، ایم 11 سیالکوٹ تا لاہور بھی کھل گیا۔
واضح رہے کہ ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بانی چیئرمین سے ملاقات اور کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اگلا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پرامن مظاہرین پر اسلام آباد کی سڑکوں پر سینکڑوں نہتے پاکستانیوں کو زخمی کرکے خون میں نہلایا گیا، ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان اور شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پرامن احتجاج کیلئے ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور شمالی پنجاب کے اضلاع سے آگ اور خون کا دریا عبور کر کے مکمل پرامن انداز میں ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان اور شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف کے خلاف گرینڈ آپریشن مکمل ہونے کے بعد جگہ جگہ مظاہرین کے چھوڑے گاڑیاں بھی لاوارث کھڑی ہیں جبکہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی احتجاج کے باعث بند کی جانے والی سڑکیں آمدورفت کے لیے کھول دی ہیں۔