وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج سہہ پہر ہوگا۔ جس میں اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور سیکرٹری داخلہ اسلام آباد پر پی ٹی آئی کی چڑھائی کے حوالے سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔
اجلاس میں شہر کے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور مستقبل کے اقدامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔