موٹروے اور مختلف شہروں میں جی ڈی روڈ کی بحالی کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے
ضلع قصور کے داخلی و خارچی راستوں کوکھول دیا گیا،لاہور فیروز پور روڈمصطفی آباد ٹول پلازہ پر لگے کنٹینرز کو بھی ہٹا دیا گیا،جس کےبعد دیگراضلاع کو جانے اور آنےوالی ٹریفک بحال ہوگئی، ٹیکسلا میں بھی جی ٹی روڈ کالا پل کو ٹریفک کے لیےکھول دیا گیا۔
پولیس کےمطابق مارگلہ روڈ سےبھی کنٹینرزکو ہٹادیا گیا ہے،جبکہ موٹروے براہمہ انٹرچینج سے پشاور اور اسلام آبادجانےوالی ٹریفک بھی بحال ہوگئی ہے، دوسری جانب اسلام آباد سےمری جانے والی روڈ کو بھی کھول دیا گیا ہے،راستوں سےکنٹینرز کو ہٹا دیا گیا ہے،تعلیمی سرگرمیاں بھی بحال ہیں۔
مرمتی کام کے پیش نظر بند ہونے والی موٹر ووے چھٹے روز ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔موٹرووے کو 5 روز قبل بند کیا گیا تھا۔