ویمنز انڈر 19ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کیلئے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
زوفشاں ایاز کپتان اور کومل خان نائب کپتان مقرر کردیا گیا، ویمنز انڈر 19ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کےلیے عریشہ انصاری، فضا فیاض، ماہم انیس، راویل فرحان اور زوفشاں ایاز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اسپنرز علیزہ مختیار، قرۃ العین، روزینہ اکرم اور طیبہ امداد بھی ویمنز انڈر 19ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں ٹٰیم کا حصہ ہوں گی۔ فاسٹ بولرز فاطمہ خان، ہانیہ احمر، ماہ نور زیب اور شہر بانو کے نام بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 15 سے 22 دسمبر تک کوالالمپور میں ہوگا، پاکستان گروپ اے میں پہلا میچ 15 دسمبر کو بھارت کیخلاف کھیلے گا۔
ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کریں گی، گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا اور میزبان ملائشیا شامل ہیں۔