وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا قافلہ اسلام آباد احتجاج میں شرکت کے لئے تاحال خیبر پختونخوا سے روانہ نہیں ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشری بی بی احتجاج میں شرکت کی خواہشمند ہیں اور علی امین گنڈاپور نے انہیں احتجاج میں شرکت سے منع کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے موقف اختیار کیا کہ پہلے ہی ہمارے لیے کافی مشکلات ہیں، میں عمران خان کے حکم پر عمل کررہا ہوں۔
بشریٰ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ میں بھی خان صاحب کے حکم پر عمل کررہی ہوں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ علی امین اور بشریٰ بی بی کے درمیان اس معاملے پر بحث بھی ہوئی ہے اور کہا گیا کہ پہلے بھی کئی بار ناکام ہوچکے ہیں، اب ناکامی کے متحمل نہیں۔