کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا۔
انٹر بینک میں 9 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 278 روپے 04 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ منگل کو انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 99 پیسے کا ہوگیا ۔