اسموگ میں بہتر اور ائیر کوالٹی انڈیکس کم ہونے کے بعد لاہور کے اسکول کھول دیے گیے، اسکول سٹاف اور طلباء کے لیے ماسک پہننا لازم قراردیا گیا ہے،آوٹ ڈورگیمز اورغیرنصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔
دوسری جانب شہر میں اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پرضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں، چھتیس دکانیں سیل،سینتالیس گاڑیوں کو بندکردیا گیا،مارکیٹس کو آٹھ بجے بند کروانے کے حکم پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ نے رات گئے تک ایکشن جاری رہا۔ چھتیس دکانیں اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر سیل کر دی گئیں۔
دھواں چھوڑنےوالی سینتالیس گاڑیاں مختلف تھانوں میں بندکروائی گئیں،فضائی آلودگی کا باعث بننے والی ایک سوستائیس گاڑیوں کےچالان کیے گئے،دھواں چھوڑنے اوربغیرفٹنس چلںے والی گاڑیوں کو پانچ لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔
پنجاب میں آلودگی سے متاثرہ آبادی میں تیس فیصد بچے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے،گزشتہ تیس روز کے دوران چھ لاکھ پچاس ہزار سے زائد بچے زہریلی فضا سے متاثر ہوئے۔