ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور پالیسی سطح پرکیے گئے حکومتی اقدامات کی بدولت توانائی کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اس ضمن میں ماڑی پیٹرولیم کےذخائرکی دستیابی کی مدت 17 سال تک بڑھ گئی،ماڑی پیٹرولیم نےگزشتہ پانچ سالوں میں اوسطاً 100 فیصد سے زائد ذخائر متبادل کا تناسب حاصل کیا۔
کمپنی کی پالیسی میں بہتری اورپائیداراقدامات نے گردشی قرضہ کےاثرات سے بچاؤ فراہم کیا،پالیسی سطح پرکیےگئےحکومتی اقدامات کی بدولت ماڑی پیٹرولیم نےگزشتہ برس مارکیٹ میں17 فیصد بہتری دکھائی۔
ترقیاتی منصوبوں اور نئےذخائر کی دریافت کے باعث ماڑی پیٹرولیم کی آمدنی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔